• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 735

    عنوان:

    مطلقہ بیوی کے نان و نفقہ کی مقدار کیا ہے؟

    سوال:

    براہ کرم، کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ شوہر اپنی مطلقہ بیوی کو جو نان و نفقہ دے گا اس کی اصل مقدار کیا ہے؟ ہمیں معلوم نہیں کہ اصل میں کتنا ادا کرنا چاہیے خواہ پیسہ ہو یا سامان؟

    والسلام

    جواب نمبر: 735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 562/ب=554/ب)

     

    زمانہ اور مقام کے لحاظ سے ایک آدمی کا اوسط درجہ کا جس قدر خرچ آئے (چار سمجھدار اور تجربہ کار آدمی اسے طے کریں) وہی مقدار نان و نفقہ میں بیوی کودی جائے گی اس کی مقدار دائمی طور پر کوئی متعین نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند