• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 702

    عنوان:

    ساس اور سسر کا شرعاً کیا مقام ہے؟ کیا ساس داماد سے پردہ کرسکتی ہے؟

    سوال:

    ساس اور سسر کا شرعاً کیا مقام ہے؟

    کیا ساس داماد سے پردہ کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 241/ل=241/ل)

     

    (1) ساس اور سسر مثل والد والدہ کے ہیں ان کا اسی طرح احترام کرنا چاہئے.

    (2) ساس اور داماد میں پردہ نہیں ہے البتہ اگر ساس جوان ہو اور فتنہ کا اندیشہ ہو تو داماد کو خلوت میں ساس کے ساتھ رہنا نہیں چاہئے وإن كانت الصهرة شابة فللجيران أن يمنعوها منه إذا خافوا عليهما الفتنة .  (شامی :9/530، ط. زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند