India

سوال # 69575

میرے چہرے پر داڑھی اگ نہیں رہی ہے، میں اس کو کاٹ نہیں رہاہوں ، کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے اور یہ سنت ہے۔ کیا آپ مشورہ دے سکتے ہیں کہ پورے چہرے پر داڑھی کیسے اگے؟

Published on: Oct 5, 2016

جواب # 69575

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 1043-993/sd=1/1438



چہرے پر داڑھی کا نکلنا قدرتی چیز ہے، داڑھی جتنی بھی نکلے، اسی میں فطری حسن ہے، آپ اس سے پریشان نہ ہوں، بس ایک مشت سے پہلے داڑھی نہ کاٹیں، ان شاء اللہ پوری داڑھی رکھنے کا ثواب ملے گا ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات