• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 65570

    عنوان: جہاں پر ڈاڑھی ٹوپی میں جانے سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہو وہاں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہوں جب میں گھر آتا ہوں تو ایئرپورٹ پر ہمارا الگ سے چیک اپ ہوتا ہے کیوں کہ ٹوپی لگاکر جاتے ہیں اور ماشااللہ داڑھی بھی ہے ایئرپورٹ پر ہر کوئی شک کے نگاہ سے دیکھتا ہے تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 65570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 633-633/Sd=8/1437 ایسی صورت میں آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، دوسرے لوگ آپ کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آپ کو اس کا کیسے علم ہوتا ہے؟ دوسروں کے ساتھ حسن ظن رکھنا چاہیے، اس سلسلے میں آپ زیادہ نہ سوچا کریں۔ حکومتی اعتبار سے چیکنگ کی جو کارروائی کی جائے آپ اسے کرالیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند