• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 6458

    عنوان:

    مفتی صاحب میں نے سنا ہے کہ نماز پڑھتے وقت ہمیں بیلٹ، گھڑی نہیں پہننا چاہیے (کیوں کہ یہ دھات سے بنتا ہے) کیا یہ صحیح ہے؟ اوراگر یہ صحیح ہے ، تو ہمارے پینٹ کے کلپ، بٹن وغیرہ کے بارے میں کیا حکم ہے جوکہ دھات سے بنتا ہے؟ برائے کرم میرے دونوں سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 795=733/ ل

    (۱) و (۲) گھڑی زیور کے طور پر ہاتھ میں باندھی نہیں جاتی بلکہ وقت دیکھنے کے لیے گھڑی کا استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کا پہننا جائز ہے اور اسے پہن کر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہی حکم سوال میں درج دوسری چیزوں کا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند