• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 64280

    عنوان: مصنوعی بال جو بآسانی سر سے جدا نہیں ہوتے كیا ان كے ساتھ غسل درست ہوگا

    سوال: ایک دوست ہے ،انہوں نے اپنے سر میں ڈاکٹر کے ذریعہ مصنوعی بال لگوائے ہیں اور ان بالوں کا نکالنا آسان نہیں ہے ، کیوں کہ ہر دفعہ نکالنے میں بہت زیادہ خرچ آتاہے اور خود نکال نہیں سکتا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ غسل اور مسح کی غسل اور مسح کی کیا صورت ہوگی؟ واضح رہے کہ بال سر کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور بغیر طبیب کے نکالنا مشکل ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 64280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 376-305/D=5/1437 سر کے مصنوعی بال جو بآسانی سر سے جدا نہیں ہوتے ان بالوں کے اوپر مسح کریں یا غسل میں پانی پہنچالینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند