• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 59574

    عنوان: مرد کو چاندی میں ہیرا لگوا کر انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟

    سوال: مرد کو چاندی میں ہیرا لگوا کر انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 59574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 678-86/N=8/1436-U اگر چاندی کی انگوٹھی میں ہیرے کا نگ ہو اور چاندی کی مقدارایک مثقال یعنی: ۴/ گرام ۳۷۴/ ملی گرام سے زیادہ نہ ہو تو مرد ایسی انگوٹھی پہن سکتاہے، جائز ہے والعبرة بالحلقة من الفغضة لا بالفص فیجوز من حجر وعقیق ویاقوت وغیرہما (درمختار م الشامي کتاب الحظر والإباحة ۹: ۵۱۹، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند