• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 58954

    عنوان: جو پینٹ آدھے ٹخنے كو چھپالے اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کوئی بھی پینٹ جس کی آخری حد ٹخنہ سے نیچے تو نہ ہو ، لیکن آدھے ٹخنے کوچھپالیتی ہو یا ٹخنہ کے اوپر کے حصے تک ہو تو کیا اس کا پہننا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 58954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 676-676/M=7/1436-U مردوں کے لیے پائجامہ یا شلوار وغیرہ ٹخنوں کے نیچے پہننا منع ہے، حدیث میں سخت وعید آئی ہے: عن أبي ہریرة رضی اللہ عنہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ما أسفل من الکعبین فہو في النار، (صحیح البخاري، کتاب اللباس، باب ما أسفل من الکعبین ففي النار، رقم: ۵۸۷ ط: دار طوق النجاة) نصف ٹخنہ چھپاہوا ہونا بھی کراہت سے خالی نہیں ہے، چاہے؛پاجامہ ہو یا کوئی اور لباس ہو ٹخنہ سے مکمل اوپر ہونا چاہیے، اور پینٹ مسنون لباس نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند