• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 58867

    عنوان: نیلم پتھر پہننا كیسا ہے؟

    سوال: 783/736=B/1430 کے حوالے سے جواب دیں کہ کیا مسلمان مرد کے لیے جین اسٹون/پتھر(Gen stone) پہننا جائز ہے؟میں پیلے رنگ کا پتھر/پکھ راج(Yellow Sapphire- Pukhraj) پہننا چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں پہن سکتاہوں؟ Sapphire نیلم پتھر کو کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 58867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 564-560/B=7/1436-U

    ”چین اسٹون“ اور ”پکھراج“ یہ کون سا پتھر ہوتا ہے کس نظریہ اور کس عقیدہ کے پیش نظر آپ اسے پہننا چاہتے ہیں، ان پتھروں میں کیا خصوصیات واثرات سمجھ کر پہننا چاہتے ہیں؟ تحریر فرمائیں اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند