• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 57550

    عنوان: لیپ اسٹک لگانا کیسا ہے؟

    سوال: لیپ اسٹک لگانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 57550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 162-162/Sd=3/1436-U لپ اسٹک (سرخی) میں اگر ناپاک چیز شامل نہ ہو تو عورتوں کے لیے اس کا لگانا جائز ہے؛ البتہ اکر لپ اسٹک تہہ دار ہوجس کی وجہ سے ہونٹوں تک پانی نہ پہنچ سکے، تو اس کو صاف کیے بغیر وضو اور غسل صحیح نہیں ہوگا۔ ولا یمنع الطہارة ونیم وحناء ودرن - وقیل: إن صلبًا منع وہو الأصح- قال ابن عابدین: أي: إن کان ممضوغاً مضغًا متأکدًا بحیث تداخلت أجزاوٴہ وصار لزوجةً وعلاکةً کالعجین لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورة والحرج (الدر المختار مع رد المحتار: ۱/ ۲۸۸-۲۸۹۲، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند