• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56584

    عنوان: اسلام میں مونچھوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: اسلام میں مونچھوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 56584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 37-37/M=1/1436-U اسلام مونچھوں کو کاٹنے اور باریک کرنے کا حکم دیتا ہے، یہ فطرت کے مطابق حکم ہے اس میں نظافت اور ستھرائی ہے، بہتر یہ ہے کہ مونچھ قینچی سے کاٹے اورخوب باریک کرے جو مونڈنے کے قریب ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند