• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 544

    عنوان: کیا گود لیا گیا بچہ میری بیوی اور لڑکی کے لیے محرم بن سکتا ہے ؟

    سوال:

    موٴدبانہ عرض ہے کہ میں ایک لڑکے کو پالنا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے پاس صرف ایک لڑکی ہی ہے، کوئی لڑکا نہیں ہے، اس لیے کسی کا بیٹا لے کر پالنا چاہتا ہوں۔ کیا وہ لڑکا بالغ ہونے کے بعد میری بیوی اور لڑکی کے لیے محرم بن سکتا ہے یا غیر محرم ہی رہے گا؟ براہ مہربانی، تفصیل سے قرآن و سنت کی روشنی میں بتادیں۔ خدارا جلد جواب دیجئے گا۔

    والسلام

    جواب نمبر: 544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 543/ج=543/ج)

     

    دوسرے کی اولاد کو لے پالک کی حیثیت سے پالنا جائز ہے مگر وہ شرعی وارث ہرگز نہیں ہوگا۔ وہ لڑکا بالغ ہونے کے بعد غیر محرم ہی رہے گا اور جن سے پردہ شرعاً ضروری ہے پردہ کرے گا۔ ان سے بے پردگی جائز نہیں ہے۔ آپ کی بیوی اور لڑکی کے لیے غیر محرم ہی رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند