• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 5114

    عنوان:

    حضرت ہماری ایک عزیزہ اپنے نکاح یا شادی یا ولیمہ میں سفید لباس سنت کی نیت سے پہننا چاہ رہی ہیں کیا ان کا ایسا کرنا صحیح ہے جب کہ شادی میں سفید لباس پہننے کا رواج عیسائیوں میں ہے؟

    سوال:

    حضرت ہماری ایک عزیزہ اپنے نکاح یا شادی یا ولیمہ میں سفید لباس سنت کی نیت سے پہننا چاہ رہی ہیں کیا ان کا ایسا کرنا صحیح ہے جب کہ شادی میں سفید لباس پہننے کا رواج عیسائیوں میں ہے؟

    جواب نمبر: 5114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 510=471/ ل

    سفید لباس پہننا ہروقت مسنون ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید لباس پہنے کا حکم فرمایا ہے، البتہ شادی یا ولیمہ میں سفید لباس پہننا جب کہ اس کا رواج عیسائیوں میں ہے، درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند