• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 4702

    عنوان:

    محرم یا غیر محرم میں کالے کپڑے پہنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    محرم یا غیر محرم میں کالے کپڑے پہنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 4702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 533=533/ م

     

    کالے رنگ کا کپڑا پہننا حدیث سے ثابت ہے اس لیے ناجائز تونہیں لیکن چونکہ فی زمانہ یہ روافض کا شعار بن گیا ہے اور پہننے کا ثبوت جواز کے درجے میں ہے اس لیے محرم میں کالے رنگ کا کپڑا نہ پہننے میں احتیاط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند