• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 432

    عنوان:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ دادی کے شرعی حقوق و احکام کیا ہیں؟

    سوال:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ دادی کے شرعی حقوق و احکام کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 534/ج=534/ج)

     

    دادا، دادی اور نانا، نانی شرعاً مثل ماں، باپ کے ہوتے ہیں، اس لیے ان کے حقوق وہی ہیں جو ماں، باپ کے ہیں، علماء نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ماں باپ کی حیات میں ان کے سات حقوق بیان کیے ہیں، وہ یہ ہیں:

    (1)    عظمت دل سے ان کو بڑا ماننا۔

    (2)    محبت، دل سے ان کو چاہنا اور ان سے محبت کرنا۔

    (3)    اطاعت، جائز امور میں ان کی فرمانبرداری کرنا۔

    (4)    خدمت، انھیں مالی یا جسمانی جس طرح کی خدمت کی ضرورت ہو پوری کرنا۔

    (5)    فکر راحت، ان یک راحت و آرام کیا خیال رکھنا۔

    (6)    رفع حاجت، ان کی ضرورت پوری کرنا۔

    (7)  گاہ گاہ ان کی ملاقات و زیارت، اگر دوسرے کے پاس یاکہیں اور رہتے ہوں تو کبھی کبھی ان سے ملنے اور خیریت معلوم کرنے کے لیے جانا۔ یہی حقوق دادی کی حیات میں دادی کے بھی ہیں، اور دادی کے شرعی احکام سے آپ کی کیا مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں، پھر ان شاء اللہ اس کا جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند