• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 4256

    عنوان:

    کرتا پہننا سنت ہے یا مستحب یا کس درجہ میں ہے؟ (۲) مستورات کے جماعت میں جانے کے لیے کس شرط سے کامل ہونا ضروری ہے؟

    سوال:

    کرتا پہننا سنت ہے یا مستحب یا کس درجہ میں ہے؟ (۲) مستورات کے جماعت میں جانے کے لیے کس شرط سے کامل ہونا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 4256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 952=829/ ب

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لباس میں کرتا زیادہ مرغوب تھا۔ محدث زین الدین عراقی نے بیان کیا ہے کرتا پہننا مندوب و بہتر ہے، نیز اس میں ستر پوشی زیادہ ہے، ملا علی قاری نے بھی یہی فرمایا ہے۔ (جمع الوسائل)

    (۲) خیرالقرون کے دور سے لے کر اب سے چند سالوں پہلے تک اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند