• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 3113

    عنوان: لمبے بال رکھنا کیا زنانہ تقلید نہیں؟

    سوال:

    ایک غیر مسلم نے مجھ سے سوال کیاہے کہ عورت کے لیے مرد کی تقلید کرنا اور مرد کے لیے عورت کی تقلید کرنا ممنوع ہے، لیکن حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) لمبی زلف رکھتے تھے تو اس کے پیچھے کیا حکمت ہے؟ کیا یہ زنانہ اسٹائل کے تقلید کے زمرے میں نہیں آتاہے؟ براہ کرم، اس کا جواب دیں تاکہ میں اس کو مطمئن کرسکوں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اس پر ایمان رکھتاہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بھی قدم قابل اعتر اض نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 3113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 189/ ب= 184/ ب

     

    یہ زنانہ اسٹائل کی تقلید نہیں بلکہ مردانہ اسٹائل کی تقلید خود عورتوں نے کررکھی ہے، جب کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے پر لعنت فرمائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صرف تین طرح کے بال رکھے ہیں: وفرہ لمہ، جمہ۔ کان کی لو تک گردن تک کندھے تک۔ ان تینوں قسم کے بالوں میں کسی زنانہ اسٹائل کی تقلید نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند