• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1812

    عنوان: اہل وعیال کی خوشی کے لیے ڈاڑھی کٹانا یا منڈانا کیسا ہے؟

    سوال: میں نے داڑھی رکھی ہے، اس لیے کہ یہ سنت ہے لیکن اس پر نہ میرے والدین خوش ہیں اور نہ ہی میری بیوی ۔ اس داڑھی پران کی خواہش ہے کہ میں یہ چھوٹی کرلوں یا منڈوادوں۔ آپ مجھے یہ بتادیں کہ اگر والدین یہ کہہ دیں کہدداڑھی منڈوادو یا چھوٹی کرلوتوکیاان کی یہ بات مانی جائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 679/ ن= 675/ ن

     

    کم ازکم ایک مشت داڑھی رکھنا واجب و ضروری ہے، اس سے چھوٹی کرانا یا منڈانا مکروہ تحریمی و ناجائز ہے، اس سلسلہ میں والدین یا بیوی کی بات ماننا ہرگز جائز نہیں ہے: لقولہ علیہ السلام: لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق (الحدیث) جس چیز میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی لازم آتی ہو اس میں کسی کی بات ماننا جائز نہیں ہے، اگر آپ نے والدین یا بیوی کی بات مان کر داڑھی ایک مشت سے کم کردی یا منڈادی تو آپ، آپ کے والدین اور آپ کی بیوی سخت گنہ گار ہوں گے، قولِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم: جزّوا الشوارب واعفوا اللحیٰ (الحدیث) کی خلاف ورزی کی وجہ سے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند