• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 175544

    عنوان: کیا مرد اپنے سینے کے بال اسی طرح پیر وغیرہ کے بال صاف کر سکتا ہے ؟

    سوال: عرض خدمت یہ ہے کہ کیا مرد اپنے سینے کے بال اسی طرح پیر وغیرہ کے بال صاف کر سکتا ہے یا نہیں؟ براہ کرم مدلل جواب دیکر جلد ارسال کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 175544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 485-366/B=05/1441

    مرد کے لئے بلا عذر سینے اور پیر وغیرہ کے بال صاف کرنا اچھا نہیں ہے، فقہاء نے اسے خلاف ادب قرار دیا ہے۔ وفي حلق شعر الصّدر والظّہر ترک الأدب ۔ کذا في القنیة ۔ (الفتاوی الہندیة، کتاب الکراہیة ، الباب التاسع عشر، ۵/۴۱۴، اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند