• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 169517

    عنوان: کیابال کو سیدھا کروانا جائز ہے؟

    سوال: میرا سوال بال سے متعلق ہے، کیابال کو سیدھا کروانا جائز ہے؟ بال کو سیدھا کروانے سے پہلے کچھ کریم بھی لگائی جاتی ہے تو کیا وہ کریم لگوانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 169517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 850-711/H=07/1440

    اگر فیشنی انداز کی کٹنگ مقصود نہ ہو اور بال ٹیڑھے میڑھے ہوں اور ان کو معتاد طریقہ پر سیدھے کرالئے جائیں اور اس میں کریم کا استعمال کیا جائے تو فی نفسہگنجائش ہے بشرطیکہ وہ کریم بالوں میں ذی جرم ہوکر باقی نہ رہے کیونکہ ایسی صورت میں وضوء اور غسل میں پانی بالوں میں اگر نہ پہونچے گا تو وضوء اور غسل درست نہ ہوگا اگر اس میں کچھ اور خرابی یا مفسدہ پایا جاتا ہو تو وضاحت سے لکھ کر دوبارہ سوال کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند