• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 165788

    عنوان: کیا نیچے کے ہونٹوں کے بال کاٹ سکتے ہیں

    سوال: کیا نیچے کے ہونٹوں کے بال کاٹ سکتے ہیں، اور اگر کاٹ سکتے ہیں تو کتنا کاٹ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 165788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:160-214/L=3/1440

    ہونٹ کے نیچے بیچ میں جو بال ہوتے ہیں (جنھیں عربی میں عَنْفَقَةٌ اوراردو میں داڑھی بچہ کہتے ہیں) وہ داڑھی ہی کا جزو ہیں، داڑھی کی طرح ان کا مونڈنا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا ناجائز ہے ۔ قال في المنہل العذب المورود: وأما شعر العنفقة فیحرم إزالتہ کحرمة إزالة شعر اللحیة اھ( المنہل العذب المورود ۱:۱۸۷)وفی العرف الشذی:فان قطع الأشعار التی علی وسط الشفة السفلی ،أي العنفقة،بدعة ویقال لہا ریش بجہ․(فیض الباری:۶/۹۹ط، دار الکتب العلمیة بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند