India

سوال # 163337

کیا رمضان میں روزے کی حالت میں بال یا ڈاڑھی کٹوا سکتے ہیں یا نہیں؟
براہ کرم، جلد از جلد جواب مطلوب ہے۔

Published on: Jul 5, 2018

جواب # 163337

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1180-1010/D=10/1439



روزہ کی حالت میں بال یا داڑھی کٹوانے سے روزہ میں کوئی فرق نہ پڑے گا روزہ صحیح ہوجائے گا۔ البتہ داڑھی کاٹنے سے مراد اگر داڑھی مونڈنا یا خشخشی کرنا ہے تو یہ عمل بلاشبہ گناہ ہے اور روزہ کی حالت میں گناہ کے کام کا ارتکاب برکت اور ثواب کو کم کردیتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات