• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 161852

    عنوان: میں ڈاڑھی جب رکھوں گا جب میرے لوگوں کے ساتھ حقوق العباد ٹھیک ہو جائیں

    سوال: ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں ڈاڑھی جب رکھوں گا جب میرے لوگوں کے ساتھ حقوق العباد ٹھیک ہو جائیں گے، کیا یہ صحیح ہے کہ ڈاڑھی رکھنے سے پہلے حقوق العباد ٹھیک کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 161852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1075-986/M=9/1439

    یہ کہنا کہ ڈاڑھی جب رکھوں گا جب میرے حقوق العباد ٹھیک ہو جائیں گے یہ صحیح نہیں۔ صحیح یہ ہے کہ ڈاڑھی بھی رکھے اور حقوق العباد کو بھی ٹھیک کرے، دونوں ہی کام ضروری ہیں اور کوئی ایک دوسرے پر موقوف نہیں۔ ڈاڑھی رکھتے ہوئے بھی حقوق العباد درست کئے جاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند