Pakistan

سوال # 158542

کون سا ہیئرکلراستعمال کرناشرعاجائز ہے ؟ایساکلی ضابطہ بیان کرنے کی درخواست ہے کہ جس سے مروجہ ہیئرکلرزکاحکم شرعی جانناآسان ہوجائے۔ جزاکم اللہ خیرا۔

Published on: Feb 14, 2018

جواب # 158542

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 588-470/sn=5/1439



ایسا ہیرکلر جس سے بالوں پر خالص سیاہ رنگ آتا ہو اس کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہے، مکروہ تحریمی ہے، خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں (مثلاً منہدی کلر) کا ہیر کلر استعمال کرنے کی گنجائش ہے بس شرط یہ ہے کہ بالوں پر اس کی تہہ نہ ہو ورنہ وضو اورغسل میں مانع ہونے کی وجہ سے اس طرح کے کلر کا استعمال جائز نہ ہوگا۔ یستحب للرجل خضاب شعرہ ولحیتہ ․․․ ویکرہ بالسواد․ (درمختار مع الشامي: ۹/ ۶۵/ ط: زکریا)



---------------------------



جواب صحیح ہے البتہ آج کل نوجوان جو کالے بالوں میں فیشنی کلر استعمال کرتے ہیں ان سے بھی بچنا چاہیے۔ (ن)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات