India

سوال # 157356

مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ مرد سونا چاندی کا استعمال کرسکتا ہے کیا؟اور اگر کرسکتا ہے تو کتنی مقدار تک استعمال کرسکتا ہے ؟اور اگر نہیں کرسکتا تو قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

Published on: Dec 27, 2017

جواب # 157356

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:341-294/sd=4/1439



 مرد کے لیے سونے کا استعمال تو بالکل جائز نہیں اورچاندی میں صرف اُس کی انگوٹھی جو ایک مثقال (/۴گرام ۳۷۴ملی گرام) سے زیادہ نہ ہو، اُس کا استعمال جائز ہے ، اس کے علاوہ چاندی کی بھی کسی چیز کا استعمال مرد کے لیے جائز نہیں۔ در مختار میں ہے : ولا یتحلی الرجل بذھب وفضّة مطلقا إلا بخاتم ولایزد علی مثقال (الدر المختار مع رد المحتار ، زکریا دیوبند: ج۹، ص۵۱۶) 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات