• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 156870

    عنوان: ڈاڑھی کالی کرنا

    سوال: اگر کوئی شخص کالی ڈاڑھی کالی کرتا ہے تو اس کی امامت کیسی ہے؟ جب کہ وہ ایک بڑا مفتی ہے۔

    جواب نمبر: 156870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:384-328/H=4/1439

    ڈاڑھی پر کالا خضاب کرنا ممنوع اور مکروہ تحریمی ہے بڑے مفتی کے حق میں بھی شریعت مطہرہ کا یہی حکم ہے، البتہ کالا خضاب نہ ہو بلکہ سرخی مائل ہو جس کو عرف عام میں کتھّئی کہتے ہیں تو اس کی گنجائش ہے، بڑے مفتی کو اس کے کرنے سے بھی احتیاط چاہیے، خالص سرخ رنگ کا خضاب کرلیا کرے تاکہ کسی کو بدگمانی کا موقعہ ہی میسر نہ ہوسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند