• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 156312

    عنوان: فٹبال کھیلنے کیلئے شرٹ اور نیکر پہننا کیسا ہے ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ فٹبال کھیلنے کیلئے شرٹ اور نیکر پہننا کیسا ہے جبکہ قمیض شلور میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے ،اس میں کپڑے کھیل کے دوران رکاوٹ بنتے رہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 156312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:203-157/N=3/1439

     اسلام میں ستر چھپانا فرض اور ضروری ہے اور مرد کا ستر ناف سے گھٹنے تک ہے؛ اس لیے کسی مرد کے لیے فٹ بال کھیلنے کے لیے ایسی نیکر پہننا جائز نہ ہوگا، جس میں ناف سے لے کر گھٹنے تک کا کچھ بھی حصہ نظر آئے۔ اور فٹ بال کھیلنا شرعاً ضروری بھی نہیں ہے اور ورزش کے لیے تیز قدم چلنا اور ڈنڈ لگانا وغیرہ بہت کافی ہے۔

    وینظر الرجل من الرجل سوی ما بین سرتہ إلی ما تحت رکبتہ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الحظر والإباحة، فصل فی النظر والمس، ۹: ۵۲۴، ۵۲۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، والرابع ستر عورتہ ووجوبہ عام ولو فی الخلوة علی الصحیح إلا لغرض صحیح، …وھي للرجل من تحت سرتہ إلی ما تحت رکبتہ (تنویر الأبصار والدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ۲: ۷۵، ۷۶)، قولہ: ”ووجوبہ عام“:أي: فی الصلاة وخارجھا۔ قولہ: ”ولو فی الخلوة“:أي: إذا کان خارج الصلاة یجب الستر بحضرة الناس إجماعاً وفی الخلوة علی الصحیح (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند