Pakistan

سوال # 155866

کیا فرماتے ہیں علماء عام حالت میں اور نماز کے دوران مغربی لباس استعمال کرنے کے بارے میں؟

Published on: Nov 29, 2017

جواب # 155866

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:197-153/B=3/1439



مغربی لباس، فساق وفجار کا اور غیرقومی لباس ہے، ہمیں مسلمانوں کا ان میں بھی صلحاء کا لباس پہننا چاہیے، ایسا لباس جس سے کسی قوم کے ساتھ مشابہت ہو احادیث میں ممانعت آئی ہے۔ ”من تشبّہ بقوم فہو منہم“ غیرقوموں کا لباس پہننا اور اس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات