• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 153853

    عنوان: کچھ بال ایک مشت سے بہت زیادہ بڑے ہیں کیا میں ان کو کٹا سکتا ہوں ؟

    سوال: شریعت کے مطابق ایک مشت داڑھی رکھنا سنت ہے اور اس سے بڑی ہونے پر اس کو کٹا ستکے ہیں۔ لیکن میرا سوال یہ ہے کہ میری داڑھی ایک مشت سے کم ہے اور کچھ بال ایک مشت سے بہت زیادہ بڑے ہیں کیا میں ان کو کٹا سکتا ہوں ؟اگر ہاں تو کتنا؟ اور ایک مشت لمبائی کہاں سے ناپنی ہے ؟

    جواب نمبر: 153853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1171-960/d=12/1438

    داڑھی کے بال مٹھی میں پکڑکر تھوڑی کے نیچے مٹھی باندھ لیں پھر جو بال مٹھی کے نیچے بڑھ رہے ہوں انھیں کاٹ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند