• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 151434

    عنوان: ڈاڑھی لانے کے لیے چہرے پر استرا پھیرناکیسا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! مجھے داڑھی نہیں آرہی ہے، کیا چہرہ پر داڑھی رکھنے کی نیت سے بلیڈ / اُسترا استعمال کر سکتا ہوں؟ کیونکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ بلیڈ پھیرنے سے نکلتی ہے، اور مجھ سے چھوٹی عمر کے لوگوں کو اسی طرح سے داڑھی نکل آئی ہے۔

    جواب نمبر: 151434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1043-989/H=10/1438

    اس غرض سے بلیڈ یا استرہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں آپ لوگوں کی باتوں کی طرف توجہ نہ کریں خود بخود قدرتی طور پر داڑھی نکلے اسی میں خیر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند