• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 150488

    عنوان: بیلٹ کی شلوار پہننا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت! آج کل بیلٹ (Belt) کی شلوار پہن رہی ہیں جو عام شلوار کے مقابلے میں کافی فیشنیبل (فیشن والا) ہے اس کا پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 150488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 943-815/H=8/1438
    تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اِس ہیئت ووضع قطع (اور بیلٹ) والی شلوار کا مقصد اصالةً فیشن کی زیادتی مقصد نہیں ہوتی بلکہ اس انداز کی شلوار میں آرام دہ ہونے کے قصد کو دخل ہے پس اس کے پہننے میں کچھ حرج نہیں، اس لیے بلاکراہت جائز ہے، البتہ اگر اسی نام کی کوئی شلوار ایسی ہیئت پر بنائی جاتی ہو کہ جس ہیئت کی شلوار کو مرد بھی استعمال کرتے ہوں یا فیشن پرست اور فساق عورتیں ہی پہنتی ہوں تو اس کی تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند