• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 149690

    عنوان: کیا مرد سونا اور چاندی پہن سکتا ہے؟

    سوال: کیا کوئی سونے اور چاندی کی بنی ہوئی چین یا رِنگ وغیرہ پہن سکتا ہے؟ اگر نہیں! تو کتنی مقدار چاندی پہن سکتا ہے؟ مجھے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 149690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 870-827/L=7/1438

    مرد کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی جو ایک مثقال (۴/ گرام ۳۷۴ملی گرام) سے کم کی ہو کا استعمال جائز ہے، اس کے علاوہ سونے چاندی کی چین رِنگ یا کسی اور زیور کا استعمال مرد کے لیے جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند