• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 148226

    عنوان: قبل از وقت بال سفید ہونے پر کالا خضاب استعمال کرنا؟

    سوال: اگر کوئی جوان لڑکا جس کی عمر تقریباً ۲۵ سال ہے، اور اس کے سر کے بال سفید ہونا شروع ہو جائیں، تو کیا وہ اپنے بالوں کو پوری طرح کالا کر سکتا ہے؟ یا کسی ایسے کیمیکل والی مہندی کا استعمال کر سکتا ہے؟ جو تقریباً پورے طور پر کالی ہو۔ اور اس میں ۳۰ سے ۴۰/ سال کی عورت کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 148226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 513-486/M=4/1438

    سفید بالوں میں سیاہ خضاب ممنوع ہے ،حدیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے ،چاہے عمر ۲۵سال ہو یا ۳۰یا چالیس سال ہو اور خواہ مرد ہو یا عورت، ممانعت سب کے لیے ہے ،حدیث میں کوئی فرق مذکور نہیں، کیمیکل والی کالی مہندی سے اگر بالکلیہ سیاہ رنگ نکھرتا ہو تو اس کا استعمال بھی ممنوع ہے، سفید بالوں میں سرخ مہندی کا استعمال بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند