India

سوال # 146163

کیا غیر ضروری بال کو دور کرنے کے لیے ہئیر ریمول کریم(hair removal cream) کا استعمال کیا جاسکتاہے؟

Published on: Dec 8, 2016

جواب # 146163

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 263-246/M=2/1438



 



غیر ضروری بال سے کس حصے کے بال مراد ہیں؟ زیر بغل اور زیر ناف کے بال صاف کرنا ثابث ہے اور اس کے لیے مذکورہ کریم کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن مردوں کو اس کے لیے بلیڈ وغیرہ کا استعمال اچھا ہے او رعورتوں کے لیے چونا، کریم، پاوٴڈر وغیرہ کا استعمال بہتر ہے۔ اور سینہ پشت اور پیر کے بال صاف کرنا خلاف ادب ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات