India

سوال # 145798

حضرت مفتی صاحب اگر کوئی بالوں میں سیاہ و سرخ خضاب ملاکر لگالے تو کیا حکم ہے ؟

Published on: Nov 14, 2016

جواب # 145798

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID:051-044/sd=2/1438



سیاہ اور سرخ خضاب ملاکر لگانے کے بعد اگر بالوں کی سیاہی اَصلی سیاہی معلوم ہو،تو ایسا خضاب لگانا مکروہ ہے اور اگر بالوں کا رنگ سرخی کی طرف مائل ہو، تو ایسے خضاب کی گنجائش ہے، اصل مدار خضاب لگانے کے بعد بالوں کے رنگ پر ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات