India

سوال # 145532

میں حج کے سفرمیں ہوں، میں مہاراسٹر پولس میں نو کری کرتا ہوں، مجھے ڈیپارٹ مینٹ (شعبہ) سے ڈاڑھی رکھنے کی اجازت نہیں ہے، سفر حج میں ڈاڑھی رکھتے ہوئے چالیس دن ہوتے ہیں، کیا میں چالیس دن پورے ہونے سے پہلے شیونگ کروں یا گھر پر آنے کے بعد شیونگ کروں؟

Published on: Nov 12, 2016

جواب # 145532

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 049-050/D=2/1438



 



آپ حرم شریف میں اور اس کے علاوہ جگہ میں بھی صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اے اللہ! میں نے آپ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شباہت پیدا کرنے اور سنت پر عمل کرنے کے لیے جو داڑھی رکھی ہے، اے اللہ اسے آپ برقرار رکھئے اور اس کے برقرار رکھنے میں میری ہر طرح مدد فرمائیے اور میرے عمل میں ہمت و استقامت عطا فرمائیے۔



پھر اعلیٰ آفیسران سے داڑھی رکھنے کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کیجئے۔ اگر خدا نخواستہ اجازت نہ ملے تو اس وقت اپنی ہمت کو ٹٹولئے حالات کا جائزہ لیجئے اور کچھ استفسار کرنے کی ضرورت محسوس ہوتو استفسار کیجئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات