• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 9730

    عنوان:

    دس روپیہ کا نوٹ اور ایک روپیہ کے دس سکے ایک ہی جنس کے ہیں یا مختلف جنس کے؟ اگر دس روپیہ کے نوٹ کے عوض نوسکے دئے جائیں تو سود ہوگا یا نہیں،عام طور پر بس والے پھٹکر لینے کے لیے ایسا کرتے ہیں؟

    سوال:

    دس روپیہ کا نوٹ اور ایک روپیہ کے دس سکے ایک ہی جنس کے ہیں یا مختلف جنس کے؟ اگر دس روپیہ کے نوٹ کے عوض نوسکے دئے جائیں تو سود ہوگا یا نہیں،عام طور پر بس والے پھٹکر لینے کے لیے ایسا کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 9730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1322=1322/ م

    ایک ملک کے مختلف سکے اور کاغذی نوٹ ایک ہی جنس کے ہیں، اور مختلف ممالک کی کرنسیاں مختلف الاجناس ہیں۔ پس ایک ملک کے دس روپیہ کے نوٹ کے عوض، ایک روپیہ کے نو سکے کا تبادلہ ناجائز ہے، یہ سود میں داخل ہے۔ ہکذا فی المقالات الفقہیة۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند