• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 7758

    عنوان:

    ایک قدرتی قیمتی پتھر ہے جس پر قدرتی طور پر لفظ اللہ عربی میں کندہ ہے۔ اس پتھر کا مالک اس کو ایک ثالث کے ذریعہ سے فروخت کرنا چاہتا ہے۔ کیا اس پتھر کے قیمتی ہونے کے ناطے اس کے فروخت کا ذمہ لینا اور پیسہ کمانا مالک کے لیے اور ایجنٹ کا کمیشن حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1757=1655/د

    فروخت کرنے میں پتھر فروخت کرنے کی نیت رکھیں اس کا فروخت کرنا، نفع حاصل کرنا جائز ہے اور جائز طور پر کمیشن لینا بھی درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند