• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 7177

    عنوان:

    چلتے کاروبار میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ مثلاً کوئی شخص پہلے سے کاروبار کررہا ہے دوسرا شخص اپنی رقم ملا کر شرکت کرنا چاہتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟ اگر نہیں، تو جواز کی صورت بتادیں۔

    سوال:

    چلتے کاروبار میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ مثلاً کوئی شخص پہلے سے کاروبار کررہا ہے دوسرا شخص اپنی رقم ملا کر شرکت کرنا چاہتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟ اگر نہیں، تو جواز کی صورت بتادیں۔

    جواب نمبر: 7177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 832=832/ م

    چلتے کاروبار میں شرکت کی جاسکتی ہے، اگر کاروبار ناجائز نہیں ہے، حلال ہے اور شرکت کے وقت دونوں شریک (جو شخص پہلے سے کاروبار کررہا ہے، اور جو بعد میں اپنی رقم ملاکر شریک ہورہا ہے) اپنے اپنے سرمایہ کا پورا حساب اور اسی اعتبار سے نفع ونقصان کا تناسب طے کرلیں تو شرکت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند