• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 68740

    عنوان: کوئی چیز قبضہ سے پہلے فروخت کرنا ؟

    سوال: میں کموڈٹی ایکسچنج میں صرف خام تیل پر آن لائن تجارت کررہا ہوں۔ ہم کو بیرل خریدنے پر اس کی ملکیت ملتی ہے اور ہم اس کو اسی دن آن لائن فروخت کردیتے ہیں جتنا بھی نفع ملے اور کبھی ہم کو نقصان بھی ہوتا ہے۔ میرا سوال ہے کہ کیا آن لائن تجارت حلال ہے یا حرام؟ براہ کرم اس پر رہنمائی کریں کیوں کہ کچھ کہتے ہیں کہ ہم کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ حرام نہیں ہے۔ میں الجھن میں پڑگیا ہوں۔

    جواب نمبر: 68740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 830-835/Sd=10/1437 صورتِ مسئولہ میں آن لائن معاملے کی صورت میں شرعی قبضہ کا تحقق نہیں ہوپاتا، اور قبضہ سے پہلے کسی چیز کو فروخت کرنا شریعت میں ناجائز ہے، اس لیے آن لائن خام تیل کی تجارت، جس میں قبضہ سے پہلے تیل کو فروخت کیا جائے، شرعا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند