India
سوال # 673
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مکان بیچنے کے لیے تیار ہو اور بیعانہ بھی لیا جاچکا ہو، اب دوسرا مکان نہیں مل رہا ہے تو اس صورت میں مکان خریدنے والے کو بیعانہ لوٹاتے وقت زائد رقم دینا مناسب ہے؟ اور اگر ایجنٹ بھی موجود ہو تو ایجنٹ کو معاوضہ دینا ضروری ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔
Published on: Jun 24, 2007
جواب # 673
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 659/ج=659/ج)
اگر یہ اقالہ کی صورت ہے جس میں بیع اول کو سرے سے ختم کیا جاتا ہے تو بیعانہ لوٹاتے وقت بیعانہ کے ساتھ زائد رقم دینا جائز نہیں، اس میں سود کا شائبہ پایا جاتا ہے، اگر آپ زائد رقم دینا چاہتے ہیں تو مذکورہ معاملہ سے الگ دیں جس کا بیعانہ سے کوئی تعلق نہ ہو، اور ایجنٹ کو جس کام پر معاوضہ دیا جاتا ہے صورت مسئولہ میں وہ کام اس نے انجام دیدیا ہے اس لیے اس کو اس کا معاوضہ دینا واجب ہے، ہاں اگر وہ خود نہ لے تو نہ دینے میں کوئی حرج نہیں، آپ وہ رقم رکھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
نیٹ ورک مارکیٹینگ آج کل تجارت کا نیا طریقہ چل رہاہے، کمپنی پہلے اپنا ممبر بنانے کی شرط رکھتی ہے، اپنے سامان کی خرید پر کچھ فیصد منافع دیتی ہے، اسی طرح اور ممبر کے جڑ جانے پر اور اس کی خریداری پربھی منافع دیتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟ تفصیل سے جواب دیں ۔ اس کمپنی کا نام:آر، ایم، سی، ہے۔
میرا بیٹا انٹرنیٹ پر مارکٹنگ کی کتاب بیچتا ہے۔ اس کتاب میں مارکٹنگ کی تکنیک ہیں۔ چند باتیں بتادیتا ہوں، جیسے اس نے یہ تکنیک سکھائی کہ اگر ہم شرٹ بیچ رہے ہیں تو ہم ایسی دکان سے رابطہ کریں جو پینٹ بیچ رہی ہو اور اس سے کہیں کہ وہ اپنے گاہکوں کو ہمارے شرٹ کے بارے میں بتائے۔ اس طرح دونوں کا اشتہار بازی میں کوئی خرچ نہیں ہوگا اور دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ اسی طرح یہ بتایا کہ اگر کسی کو کوئی چیز بیچیں تو ان کو یہ بھی کہہ دیں کہ اگر چیز پسند آئے تو اپنے دوستوں کو بھی بتائیں؛ کیوں کہ لوگ اشتہارات سے زیادہ دوستوں کی بات پر اعتماد کرتے ہیں، اس طرح اور زیادہ نفع ہوگا۔ اسی طرح کی تکنیک بتائیں،لیکن کسی بھی انڈسٹری کا نام نہیں لیا بس یہی کہا کہ یہ تکنینک زیادہ تر انڈسٹریز میں چل سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیااس کی کمائی جائز ہے؟
مسلمانوں کو (غیرسودی) قرض لینے اور دینے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
کیا کسی کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟
کیا بجاج الائنس اور آئی سی سی آئی وغیرہ جیسے بینکوں کے میوچول فنڈ منافع اسکیم میں سرمایہ کاری کرنا درست ہے؟
میں نے ایک پاکستانی آئل کمپنی کے پانچ سو شیئرز مارکیٹ ریٹ 110پر خریدے ہیں ، جب کہ اس کی اصلی قیمت 10 روپئے ہے۔ اسلام میں اس کا کیا حکم ہے، آج جب کہ ہر تنظیم بینک سے معاملہ رکھتی ہے اورلون لے کر سود دیتی ہے؟
میں ایک نیٹ کیفے چلاتا ہوں۔ لوگ یہاں اپنی ذمہ داری پر آتے ہیں اور اپنا کام کرتے ہیں ، ای میل کرتے ہیں یا دوسرا کوئی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کام کرتے ہیں۔ کبھی کبھی کچھ لوگ غلط سائٹیں بھی دیکھتے ہیں جسے میں روک نہیں سکتا۔ کیا میری کمائی حلال ہے؟ کیوں کہ میں ان سے ایسا کرنے کے لیے کبھی نہیں کہتا۔
پاکستان میں ہماری زمین ہے اور ایک بینک اس جائداد کو کرایہ پرلینا چاہتا ہے۔ ہمیں بتائیں کیا ہم بینک کو اپنا مکان کرایہ پر دے سکتے ہیں؟ وہ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمارے لیے ایک عمارت بنوادو ، اس کے بعد ہم کنٹریکٹ پر سائن کریں گے۔
ہمارے علاقہ میں ایک دکان دار ادھار اور نقد سامان کی فروخت کے الگ ریٹ لگاتا ہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟