معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 6121
میرا ایکسپورٹ کا کاروبار ہے۔ میں پیتل، المونیم، اسٹیل وغیرہ ایکسپورٹ کرتا ہوں۔ حکومت ہمیں ایکسپورٹ کے سامان پر منافع کے لیے محصول کی معافی دیتی ہے، وزن یا قیمت کے ذریعہ جوکہ کم ہے (جو کم ہوگا وہ ملے گا)۔ اگر ہم گورنمنٹ سے محصول کی معافی زیادہ لینے کے لیے اپنا پیسہ باہر بھیج کر واپس اپنی بینک میں منگالیں، اس سے ایکسپورٹ بل کی قیمت زیادہ ہوجائے گی اور محصول کی معافی زیادہ ملے گی۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اگر نہیں تو ہم یہ محصول کی معافی سے حاصل ہونے والا اضافی پیسہ کہاں لگائیں؟

جواب نمبر: 6121
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 842=796/ ل
یہ سراسر دھوکہ ہے جو شرعاً ناجائز ہے، آپ اس محصول کی معافی سے حاصل ہونے والا اضافی روپیہ کسی طرح گورنمنٹ تک پہنچادیں، اگر یہ ممکن نہ ہو تو بلانیت ثواب فقراء ومساکین محتاجوں پر صدقہ کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند