• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 58078

    عنوان: ہمارے پاس ٹریکٹر کا شوروم ہے ۔اگر کوئی گاہک ہم سے ادھار کچھ مہنگی قیمت میں ٹریکٹر لیتا ہے تو ہم اس کو ٹریکٹر کی چابی دیتے ہیں۔ اس کو کہتے ہیں کہ آپ اپنا ٹریکٹر لے جا سکتے ہیں۔ وہ ہم سے چابی لیکر کسی اور کو نقد قیمت میں فروخت کردیتا ہے اور اس سے نقد پیسے لیکر ٹریکٹر کی چابی اس کو دیتا ہے اور اس کو کہتا ہے کہ لے جانا چاہو تو لے جا سکتے ہو۔ وہ اگلا خریدار بھی ٹریکٹر کو نہیں لے جاتا اور وہ اگلا خریدار ہمیں نقد قیمت پر وہ ٹریکٹر بیچتا ہے اور ہمیں اس ٹریکٹر کی چابی دیتا ہے ۔ کیا اس طرح ہمارے لیے اپنے خریدار کے خریدار سے ٹریکٹر لینا جائز ہے ؟ جبکہ وہ ٹریکٹر ہمارے شوروم میں ہی کھڑا ہوتا ہے ۔ ہم ان کے حوالے کر دیتے ہیں کہ اب آپ کی چیز ہے آپ جہاں لے جانا چاہو جو کرنا چاہو۔ وہ صرف چابی ہاتھ میں لیتے ہیں، ٹریکٹر نہیں لے جاتے ، لے جانا چاہیں تو کوئی رکاوٹ نہیں۔

    سوال: ہمارے پاس ٹریکٹر کا شوروم ہے ۔اگر کوئی گاہک ہم سے ادھار کچھ مہنگی قیمت میں ٹریکٹر لیتا ہے تو ہم اس کو ٹریکٹر کی چابی دیتے ہیں۔ اس کو کہتے ہیں کہ آپ اپنا ٹریکٹر لے جا سکتے ہیں۔ وہ ہم سے چابی لیکر کسی اور کو نقد قیمت میں فروخت کردیتا ہے اور اس سے نقد پیسے لیکر ٹریکٹر کی چابی اس کو دیتا ہے اور اس کو کہتا ہے کہ لے جانا چاہو تو لے جا سکتے ہو۔ وہ اگلا خریدار بھی ٹریکٹر کو نہیں لے جاتا اور وہ اگلا خریدار ہمیں نقد قیمت پر وہ ٹریکٹر بیچتا ہے اور ہمیں اس ٹریکٹر کی چابی دیتا ہے ۔ کیا اس طرح ہمارے لیے اپنے خریدار کے خریدار سے ٹریکٹر لینا جائز ہے ؟ جبکہ وہ ٹریکٹر ہمارے شوروم میں ہی کھڑا ہوتا ہے ۔ ہم ان کے حوالے کر دیتے ہیں کہ اب آپ کی چیز ہے آپ جہاں لے جانا چاہو جو کرنا چاہو۔ وہ صرف چابی ہاتھ میں لیتے ہیں، ٹریکٹر نہیں لے جاتے ، لے جانا چاہیں تو کوئی رکاوٹ نہیں۔

    جواب نمبر: 58078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 230-230/Sd=5/1436-U صورت مسئولہ میں چند باتیں تحقیق طلب ہیں، پہلے خریدار سے ٹریکٹر خریدنے کا جو ادھار معاملہ ہوتا ہے اس میں قیمت اور اس کی ادائیگی کا وقت متعین ہوتی ہے یا نہیں؟ (۲) دوسرا خریدار مستقل خریدار ہوتا ہے یا پہلے خریدار کا وکیل ہوتا ہے؟ (۳) اس طرح کا معاملہ اتفاقیہ طور پر ہوا ہے یا شوروم میں مستقل اسی طرح خرید وفروخت ہوتی ہے؟ (۴) دوسرے خریدار نے نقد قیمت پر آپ کو جو ٹریکٹر فروخت کیا، اس کی قیمت آپ کی قیمت کے مقابلے میں زیادہ تھی یا کم؟ بہلے ان سب امور کی وضاحت فرمائیں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند