• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 57952

    عنوان: اگر کسی چیز کو خرید نے کی استطاعت ھو نے کے باوجود بغیر سود کے قسطواری میں خر ید نا ھے تو یہ اللہ تعالٰی کی نا شکری ھو گی؟

    سوال: اگر کسی چیز کو خرید نے کی استطاعت ھو نے کے باوجود بغیر سود کے قسطواری میں خر ید نا ھے تو یہ اللہ تعالٰی کی نا شکری ھو گی؟

    جواب نمبر: 57952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 511-523/L=5/1436-U اگر مجلس عقد میں قیمت متعین ہوجائے مثلاً اس چیز کی قیمت اتنی ہوگی اتنی مدت میں قسطوار قیمت کی ادائیگی ہوگی تو اس طرح معاملہ کرنا جائز ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی ناشکری میں داخل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند