• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5721

    عنوان:

    برائے کرم یہ بتائیں کہ ایک مسلمان کے لیے شادی گھر کھولنا جائز ہے یا ناجائز؟ کیا یہ تقوی کے خلاف تو نہیں ہے؟

    سوال:

    برائے کرم یہ بتائیں کہ ایک مسلمان کے لیے شادی گھر کھولنا جائز ہے یا ناجائز؟ کیا یہ تقوی کے خلاف تو نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 5721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 322=322/ ھ

    شادی گھر کھولنا ناجائز نہیں ہے، البتہ اس کو کرایہ پر ایسے آدمی کو دینا جس کے بارے میں پہلے سے علم ہو کہ اس کی شادی میں ویڈیو گرافی، ناچ گانے اور دیگر منکرات کا ارتکاب ہوگا، موجب کراہت ہے اور تقویٰ کے خلاف بھی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند