• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 54737

    عنوان: خنزیر کے بال سے بنے برش کی خریدو فروخت درست ھے یا نھیں نیز ایسے برش سے مکان کی رنگائ کا کیا حکم ھے جبکہ عمومن برش خنزیر کے بال کے ھی ملتے ھیں

    سوال: خنزیر کے بال سے بنے برش کی خریدو فروخت درست ھے یا نھیں نیز ایسے برش سے مکان کی رنگائ کا کیا حکم ھے جبکہ عمومن برش خنزیر کے بال کے ھی ملتے ھیں

    جواب نمبر: 54737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1508-1183/H=11/1435-U اگر تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ برش خالص خنزیر کے بالوں سے تیار شدہ ہے، یا زیادہ خنزیر کے بال ہیں تو ان کا استعمال کرنا اور بیع وشراء کرنا ممنوع ہے، پلاسٹک وغیرہ کے برش بھی بازار میں ملتے ہیں اس لیے انہیں کو استعمال کریں۔ وشعر الخنزیر لنجاسة عینہ فیبطل بیعہ (الدر مع الرد: ۷/۷۶۴،زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند