• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5441

    عنوان:

    ہم سوڈا واٹر (مشروبات کے مختلف ذائقے) بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔ سوڈا واٹر میں شکر کے ساتھ رفوفہ(میٹھے کی ایک قسم ) استعمال کرتے ہیں۔ ۵/گرام رفوفہ ایک کلوگرام شکر کی جگہ استعمال کرتے ہیں، یعنی کہ ۲۵/فیصد شکر اور ۷۵/فیصد رفوفہ ملاکرکے سوڈا واٹر تیار کرتے ہیں۔ اگر ۱۰۰/فیصدشکر استعمال کریں تو زیادہ بچت نہیں ہوتی۔اور بقول رفوفہ بیچنے والوں کے رفوفہ صحت کے لیے مضر نہیں ہے۔ کیا ہمارا یہ عمل ملاوٹ کے زمرے میں تو نہیں آتا ہے؟ کیا یہ آمدنی ہمارے لیے جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 954=725/ ھ

    ملاوٹ تو کرتے ہی ہیں، اگر شیشی پر مشروب کے اجزائے ترکیبیہ کو صاف صحیح لکھ دیں اور کوئی معلوم کرے تو اس کو صحیح بتلا بھی دیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں، آمدنی حلال ہوگی، دھوکہ دینا البتہ ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند