• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 53727

    عنوان: وقف شدہ زمین کی خرید وفروخت جائز نہیں

    سوال: میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے، اس پلاٹ کے کاغذات موجود ہیں اور رجسٹری بھی ہے، لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پورا محلہ جس میں ہزاروں مسلمان رہتے ہیں ، وقف کی زمین ہے۔پلاٹ کی قیمت مارکیٹ کی قیمت کے حساب سے ہی ہے، یعنی کچھ کام بھی نہیں ہوا، ورنہ ہی مالک مکان نے مجھے یہ کہا ہے کہ یہ وقف کی زمین ہے اور نہ وہاں رہنے والے پڑوسیوں نے کچھ بتایا ہے ۔ میں نے سنا ہے کہ وقف کی زمین پر تعمیر جائز نہیں۔ مہربانی فرما کر مجھے بتائیں کہ مجھے اس پلاٹ پر مکان بنانا چاہئے یا اسے فوراً فروخت کردینا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 53727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1100-770/L=9/1435-U وقف شدہ زمین کی خرید وفروخت جائز نہیں، اس لیے اگر وہ زمین وقف کی ہے تو آپ بیچنے والے سے رقم واپس لے کر زمین لوٹادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند