• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5337

    عنوان:

    میری موبائل کی دکان ہے۔ میں موبائل میں گانا، نعت اورقرآن شریف کی تلاوت وغیرہ ڈاؤن لوڈکرتا ہوں جس سے میں پیسہ کماتا ہوں۔ کیا یہ پیسہ حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    میری موبائل کی دکان ہے۔ میں موبائل میں گانا، نعت اورقرآن شریف کی تلاوت وغیرہ ڈاؤن لوڈکرتا ہوں جس سے میں پیسہ کماتا ہوں۔ کیا یہ پیسہ حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 5337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1091=812/ ھ

     

    گانے کا حرام ہونا تو ظاہر ہے، پس اس کا لوڈ کرنا اور اس سے اجرت حاصل کرنا بھی حرام ہے اور نعت، قرآن شریف کو موبائل میں لوڈ کرنا کرانا بھی جائز نہیں، اس لیے موبائل میں ان کلمات طیبات کے ادب و احترام کے ملحوظ رکھنے میں بہت مشکلات ہیں، عامةً استعمال میں ناجائز اور مکروہ صورتیں پیش ہی آتی ہیں، اگرچہ ان کے لوڈ کرنے پر حرام ہونے اوراس سے حاصل کردہ آمدنی پر بھی حرام ہونے کا حکم نہیں، مگر کراہت سے بہرحال خالی نہیں ۔

    نوٹ: مسلمانوں کو موبائل میں سیدھی سادی گھنٹی رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند