• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5321

    عنوان:

    ہم ٹیکسٹائل پرنٹنگ کا کاروبار کرتے ہیں فوری اجرت کی بنیاد پر۔ ہمیں خاکستری کپڑا ملتا ہے اور ہم اس پر تمام عمل کرتے ہیں، جیسے سفیدکرنا، رنگائی کرنا، چھپائی اور اس کی تکمیل کرنا وغیرہ۔ اور ہم ایک ڈیزائن پر پانچ سے نو روپئے تک اجرت لیتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ہمارے موٴکل کے ذریعہ سے ملتی ہے اور ان کے حکم کے مطابق چھپائی کرنی ہوتی ہے۔ یہ ڈیزائن پھولوں اور پودوں اور ہندسوں کی ہوتی ہے۔ ہمیں اس وقت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جب ہمیں کسی چیز کی ڈیزائن چھاپنی ہوتی ہے جیسے (جانور، انسان وغیرہ کی تصاویر) ۔ اس وقت ہر مہینہ فیکس ٹھیکہ کی بنیاد پر بہت زیادہ مقدار کی ضرورت ہے (۲۰/فیصد ہماری تیار کرنے کی قوت ہے) اس وقت ہم اس طرح کی ڈیزائن نہیں چھاپ رہے ہیں جو کہ جاندار کی تصویر ظاہر کرتی ہو۔ برائے کرم ہمیں صحیح طریقہ بتائیں۔ کیا ہم زندہ (جانور یا انسان) کی تصویرچھاپ سکتے ہیں؟۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 806=698/ ب

    انسان یا کسی جاندار کی تصویر سازی حرام ہے، حدیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے، حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إن من أشد الناس عذابًا یوم القیامة المصورون (بخاری ومسلم) کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والوں کو ہوگا، لہٰذا انسان یا کسی جاندار کی تصویر بنانے سے بچنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند